712289 6866844 imran khan3 akhbar

وزیراعظم سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمرا ن خان نے ازبکستان کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کی خواہش کااعادہ کیا ہے، انہوں نے ان خیالات کااظہاراسلام آباد میں ازبکستان کے نائب وزیراعظم برائے سرمایہ کاری اوربیرون ملک اقتصادی تعلقات Sardor Umurzaqov کے ساتھ ملاقات میں کیا، ملاقات میں کورونا کی عالمی وبا، دوطرفہ تعاون ،علاقائی روابط اورعلاقائی امن وسلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ریلوے کے مختلف موجودہ منصوبوں کے نتیجے میں علاقائی رابطے کے فروغ کے ساتھ تجارت میں اضافے کے امکانات پرروشنی ڈالی، انہوں نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کواجاگرکیا اوریہ بات زوردے کرکہی کہ ایک پُرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان اورخطے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ازبکستان کے نائب وزیراعظم نے بہتررابطے کے ذریعے اقتصادی تعلقات کے فروغ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی اپنے ملک کی خواہش کا اظہارکیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی