1 33

درگئی ،کم سن بچی کیساتھ نکاح پر دولہا ، نکاح خوان اور گواہان گرفتار

سخاکوٹ (نمائندہ مشرق ) ضلع ملاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقے ورتیر دوبندئی میں کم سن بچی کیساتھ نکاح کرنیوالے دولہا ، نکاح خوان اور گواہان گرفتار کر لیا گیا لیویز فورس نے بچی کے دادا کو حراست میں لیکرحوالات میں بند کر دیا ۔ گزشتہ روز بچی کے دادا ارسلا خان نے اپنی معصوم پوتی نادیہ دخترمحمدنواب کا نکاح بچی کی عمر سے کئی گنا زیادہ عمر والے شخص سبحان الدین ولد محمدعمر ساکن چکدرہ حال دوبندی ورتیرکے ساتھ کرا یا جس پر ملزم ارسلاخان کی اہلیہ نے تھانہ درگئی میں رپورٹ درج کرادی۔ تھانہ درگئی کے پوسٹ کمانڈر جمال شاہ نے دیگر نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کم سن بچی نادیہ کے دادا ارسلا خان ، نکاح خواں مولوی محمدرحمان ساکن ورتیر ، دو گواہان اور دولہا سبحان الدین کو گرفتار کر لیا ۔ لیویز نے کم سن بچی کو بھی تحویل میں لیکر پانچوں کو حوالات میں بند کردیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ