1 34

کرک میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کیلئے تیاریاں مکمل

کرک(بیورورپورٹ)کرک میں آج سہ پہر سے شروع ہونے والے تین روزہ تبلیغی اجتماع کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں دوردراز علاقوں سے قافلے ایک روز قبل ہی پنڈال پہنچ چکے ہیں، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، عوام کی تعداد میں غیرمتوقع اضافے کے پیش نظر پنڈال کو مزید توسیع دی گئی،اجتماع میں24گھنٹے بجلی دستیابی کیلئے واپڈا نے چارروزلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے اجتماع کے اپنے سٹالز اور کینٹین کے علاوہ بڑی تعداد میں کھانے پینے اور دیگر اشیاء کے سٹالز لگائے جاچکے ہیں،اجتماع کا باقاعدہ آغاز آج بعد نماز ظہر کیاجائیگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کا تمام جامعات بند کرنے کی دھمکی