xfatf copy.jpg.pagespeed.ic .2x2zIdO7un

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نکلنے کا فیصلہ آج متوقع

ایف اے ٹی ایف اجلاس: پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نکلنے کا فیصلہ آج متوقع، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش دو بار ناکام ہوئی-

بھارت کی سازش کی کسی بھی ملک نے حمائیت نہ کی، بھارت کی مسعود اظہر کے معاملے کو بار بار اچھالنے کی کوشش.

پاکستان موثر اقدامات کررہا ہے، کئی اقدامات لائق تحسین ہیں، ارکان کی رائے

مزید پڑھیں:  جنگ بندی ختم،اسرائیل کےشمالی غزہ پرحملے،16سے زائدشہید

پاکستان نے مسعود اظہر کیخلاف جو بھی کیا وہ اس کی جمع کی گئی رپورٹ میں موجود ہے، رپورٹ کا مطالعہ کریں، ارکان کا بھارتی وفد کو مشورہ،ارکان کا پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا بھارتی مطالبہ یکسر مسترد کردیا گیا-

پلانری سیشن میں پاکستان کی کارکردگی رپورٹ کی تعریف کی گئی، پاکستان کے 27 میں سے 14 نکات پر مکمل عملدرامد کی ہر سطح پر پزیرائی- پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کچھ مزید اقدامات کرنا ہونگے، ارکان کی سفارشات.

مزید پڑھیں:  پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کو کرنے دیں‘بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اکتوبر تک کا وقت دیئے جانے کا امکان، پاکستان کو مرحلہ وار سفارشات پر عملدرآمد کے مواقع دیئے جارہے ہیں، ایف اے ٹی ایف کا حکومت کی جانب سے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار.