www333 2

ہنگومدیحہ کا قاتل الیاس میڈیا کے سامنے پیش

ہنگو: ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی اہم پریس کانفرنس، مدیحہ قتل کیس کے اصل ملزم 18 سالہ الیاس کو گرفتار کر لیا ڈی آئی جی کوہاٹ- الیاس کئی دنوں سے مدیحہ کے ساتھ جنسی تشدد کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ 15 فروری کو ملزم بھلاپسلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا. ملزم نے مدیحہ سے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی، کامیاب نہ ہو سکا۔

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ مدیحہ چیخ و پکار پر ملزم نے اس کا گلا دبایا اور پھر اسے 30بور پستول سے فائر کرکے قتل کیا۔ملزم دسویں جماعت کا طالب علم اور اسے مرگی کے سوا کوئی بیماری نہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو چالان کے ساتھ آج عدالت میں بھی پیش کردیا ہے۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق یہ ملزم انفرادی فعل تھا۔

مزید دیکھیں :   نائلہ کیانی مناسلو چوٹی سر کر کے منفرد اعزاز کی مالکہ بن گئیں