fia kicks off investigation into brt 1576209902 1166

تمام بی آر ٹی بسوں کو خو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد روٹ پر چلایا جائے گا۔ ترجمان ٹرانس پشاور

ویب ڈیسک (پشاور): بی آر ٹی پشاور میں موجود بس بنانے والی کمپنی کے ماہرین تمام بسوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاورمحمد عمیر خان نے کہا کہ بی آر ٹی کی تمام بسوں کو اثر نو چیک کیا جارہا ہے، شہریوں کے لئے جلد بس سروس کو بحال کردیا جائے گا، تمام بسوں خو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد روٹ پر چلایا جائے گا۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا مزید کہنا تھا کہ بس بنانے والی کمپنی اور مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر بس سروس خو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے، تمام بسیں وارنٹی میں ہیں، شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بی آر ٹی پشاور ٹرانسپورٹ کا ایک کامیاب پراجیکٹ ہے جسکا اندازہ ایک ماہ کے دوران لوگوں کے سفری اعداد و شمار سے لگایا جاسکتا ہے.

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی