545601 68916899 1

تمام تعلیمی اداروں میں سخت نگرانی نظام کو یقینی بنانے کیلئے ممکنہ اقدامات۔ شفقت محمود

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کو کورونا وائرس سے بچاو سے متعلق تمام تعلیمی اداروں میں سخت نگرانی کا نظام کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے، ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط پر سخت عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی نگران ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ کہیں کوتاہی یا غفلت پائیں تو وہ این سی او سی کو اطلاع کریں، وزیر تعلیم نے کہا کہ نویں جماعت سے جامعات کی سطح پر تمام تعلیمی اداروں نے تدریسی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں، جبکہ پرائمری اور مڈل سکولوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں حکومت کی طرف سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق شروع ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 71 ہزار کی حد عبور