1200px Pakistan M 8.svg

بلوچستان کے عوام کی ایم 8 منصوبے سے طویل محرومی دور ہو گی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایم 8 منصوبے سے علاقے میں ترقی آئے گی اور وہاں کے عوام کی طویل محرومی دور ہو گی۔ سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان کی ترقی کے لیے ایم 8 کی تعمیر کا ضروری ٹینڈر ہو گیا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ایم 8 سیکشن کی تعمیر سے گوادر پورٹ سے رابطہ آسان ہو گا اور منصوبے سے علاقے کے سماجی و معاشی حالات بھی بہتر ہوں گے۔ چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ یہ وہ منصوبہ ہے جس کا انتظار بلوچستان کے عوام کو برسوں سے تھا، منصوبے سے علاقے میں ترقی اور وہاں کے عوام کی طویل محرومی دور ہو گی۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران بہتر تعلقات پر امریکی رویئے پر ملیحہ لودھی کا دو ٹوک موقف