Rasakai SEZ 845x400 1

رشہ کئی خصوصی اقتصادی زون ملک میں بلاواسطہ بیرونی سرمایہ کاری کودعو ت دینے کےلئے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ترجمان بورڈ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): رشہ کئی خصوصی اقتصادی زون ملک میں بلاواسطہ بیرونی سرمایہ کاری کودعو ت دینے کےلئے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اسلام آباد کے سرمایہ کاری بورڈ کے ایک ترجمان نے کہا کہ رشہ کئی خصوصی اقتصادی زون کو پورے علاقے میں وسائل اورصنعتی پیداوار کے حوالے سے ایک نمایاں اہمیت حاصل ہونے کے علاوہ سی پیک راہداری کے راستے کے پہلے سنگم پر واقع ہونے ، پشاور کے ہوائی اڈے اور ایم ایل ون منصوبے کے قریب ہونے کی وجہ سے ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زون ایک ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جو بارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی متوقع لاگت کے ساتھ تین مراحل میں تعمیر ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین نے رشہ کئی خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کے لئے رواں ماہ کی 14 تاریخ کو اسلام آباد میں تاریخی معاہدے پر دستخط کئے جس سے زون کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلئے بروقت جامع لائحہ عمل فراہم ہوگا۔ ادھر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے صنعت و تجارت کے معاون خصوصی عبدالکریم نے کہاہےکہ رشہ کئی خصوصی اقتصادی زون معاہدہ ترقی کا سنگ میل ہے جس سے پاکستان کی اقتصادی اور صنعتی ترقی میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور طور خم موٹروے اور ایم ایل ون کی تعمیر کے بعد یہ زون پاکستان افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کےلئے برآمدات کےمرکز کے طور پر سہولت فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں اتوار کو تاریخ کی بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل