TOP 2 15

ہالیپ کی دبئی اوپن میں پیشقدمی

دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاری دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چمپئن شپ کے آخری 16 مرحلے میں ٹاپ سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے تیونس کی اونس جیبیور کو 1-6،6-2 اور 7-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ نمبر سات سیڈ بیلاروس کی آرینا سبالینکا،نمبر آٹھ سیڈکروشیا کی پیٹرا مارٹک ، نمبر نو سیڈ اسپین کی گاربائن موگوروزا، قازقستان کی ایلینا رائباکینا،امریکہ کی جینیفر براڈی اور نمبر دو سیڈ چیک جمہوریہکی پیٹرا کویٹووا بھی حریف کو مات دے کر کواٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ برازیل میں جاری ریو اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں کامیابی کے بعد ٹاپ سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیئم،برازیل کے تھیاگو مونٹیرو،پرتگال کے جواؤ ڈومنگوز،اٹلی کے لورینزو سونیگو،اسپین کے جاؤمے مونار،نمبر دو سیڈ سربیا کے ڈوسان لائیووچ،نمبر پانچ سیڈ کروشیا کے بورنا کورچ اور ہنگری کے اٹیلا بالاز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے نوح بٹ کامن ویلتھ مقابلوں میں‌چاروں گولڈ میڈلز جیت گئے