یورک ایسڈ کا فوری علاج

جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی کا قدرتی علاج

پیورائن والی غذائوں کومحدود کیجئے:

یورک ایسڈ کا فوری علاج: یورک ایسڈ کی وجہ بننے والی غذائوں کو محدود کر کے جسم سے یورک ایسڈ کو کم کیا جاسکتا ہے۔ گوشت، سی فوڈ اور سبزیوں میں پیورائن ہوتا ہے جب یہ ہضم ہوتی ہیں تو جسم میں یورک ایسڈ کو چھوڑ دیتی ہیں۔ ان غذائوں کا استعمال ترک یا ان میں کمی ضرور کریں۔

  • گوشت
  • گوبھی
  • مٹن
  • مچھلی
  • مٹر
  • خشک پھلیاں
  • مشر و مشکر والی غذائیں اور مشروبات

یورک ایسڈ کے فوری علاج کے بارے میں تحقیق:

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء میں موجود اضافی شکر خاص کر فرکٹوس کورن سیرپ جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار کو بڑھا سکتا ہے۔ لہٰذا ڈبے میں پیک اشیاء کو خریدتے وقت ان کے اوپر لگا لیبل ضرور دیکھ لیں۔ اور ایسی غذائوں کا استعمال کم سے کم کریں ۔
اسی طر ح سوڈا ڈرنکس اور فروٹ جوس میں بھی فرکٹوس اور گلوکوز والی شکر موجود ہوتی ہے۔ یہ شکر تیزی سے جذب ہوتی ہے اورخون میں شکر کی مقدار بڑھانے کے ساتھ یورک ایسڈ کو بھی بڑھا دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

زیادہ پانی پیئیں:

زیادہ پانی پینے سے گردوں کو یورک ایسڈ تیزی کے ساتھ خارج کرنے میں مدد ملے گی۔ پانی کی بوتل ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد پانی پیتے رہیں۔

وزن کم کریں:

غذا کے ساتھ اضافی وزن بھی یورک ایسڈ کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے کیونکہ مسلز کے مقابلے میں فیٹس زیادہ یورک ایسڈ بناتے ہیں ۔ اسی طرح زیادہ وزن کی وجہ سے بھی گردوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ جبکہ فوری طور پر وزن میں کمی یورک ایسڈ کے لیول پر مثبت اثر کرے گی۔
اس سلسلے میں غذا کے ماہر سے مشورہ کر کے اپنے لئے صحت بخش غذا کا انتخاب کریں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

جسم میں انسولین کو متوازن کریں:

اگر آپ شوگر کے مریض نہیں بھی ہیں تو اپنا بلڈ شوگر لیول ضرور چیک کرائیں، انسولین استعمال کرنے والے شوگر کے مریضوں میں بھی انسولین کا لیول زیادہ ہوسکتا ہے۔ جسم میں انسولین کی زیادہ مقدار جسم میں یورک ایسڈ کو بڑھاتی ہے۔

اپنی غذا میں زیادہ فائبر شامل کریں:

زیادہ فائبر کھانے سے بھی یورک ایسڈ کی زیادتی سے بچا جاسکتا ہے۔ فائبر خون میں شکر اور انسولین کے لیول کو بھی کم کرتے ہیں۔فائبر کی وجہ سے زیادہ کھانے سے بچت رہتی ہے۔ اپنی روزانہ کی غذا میں 5 سے 10 گرام فائبر ضرور شامل کریں۔

  • تازہ یا خشک پھل
  • تازہ سبزیاں
  • جوء
  • میوے
کیٹاگری میں : صحت