.jpg

امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ طے پا گیا: افغان طالبان

قطر: تفصیلات کے مطابق افغان طالبان قطر آفس کے ترجمان سہیل شاہین اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ امارت اسلامیہ اور امریکہ کی مذاکرات کرنے والی ٹیموں کے مابین طویل مذاکرات کے بعد ، امن معاہدہ مکمل ہو گیا اور29 فروری کو دونوں فریقین کے درمیان اس معاہدے پر دوحہ میں دستخط ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بطور گواہ شرکت کریں گے. امریکہ کے ساتھ معاہدے کے مطابق ، تمام غیر ملکی افواج کو افغانستان سے نکلنا ہو گا اور قبضہ ختم کرنا ہو گا اور کسی کو بھی افغانستان کی سرزمین کو دوسروں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہم قطر اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس عمل میں حصہ لیا۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے بھی اپنے ٹویٹ پیغام میں افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تصدیک کی

مزید پڑھیں:  وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات،دہشتگردی ختم کرنےکا عزم