a43fb2d94394e102b7b6537658dc20a6

گجوخان میڈیکل کالج صوابی میںکنٹریکٹ پر تعینات ڈاکٹروں کا معاملہ صوبائی اسمبلی پہبچ گیا

ویب ڈیسک (پشاور)گجوخان میڈیکل کالج صوابی میں تین سالوں سے کنٹریکٹ پر تعینات ڈاکٹروں اورعملہ کو مستقل کرنے کا معاملہ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پہبچ گیا۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان ،سراج الدین خان اور حمیراخاتون نے تحریک التوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا۔ اس بارے میں تحریک التوا کا متن تھا کہ 14سینئر فیکلٹی ممبر ڈاکٹرز اور6نان ڈاکٹرتین سالوں سے ایڈہاک بنیادوں پرتعینات ہیں انہیں کالج میں موجود مستقل آسامیوں پر تعینات کیا جائے۔عنایت اللہ خان و دیگر اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ 2018 میں تعینات ہونے والیڈاکٹرز اورسٹاف ممبرز کو کالج ہذا میں موجود مستقل آسامیوں پر تعینات کیا جائے۔مذکورہ ملازمین قبل ازیں صوبے کے مختلف علاقوں میں پہلے ہی مستقل آسامیوں پر تعینات تھے۔اراکین صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ تقرری کے وقت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صاحب نیانہیں مستقل کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی تھی۔حکومت نے تیسری باران ملازمین کوایک سالہ کنٹریکٹ دیاہے۔گجو خان میڈیکل کالج صوابی میں اس وقت مستقل خالی آسامیاں موجودہیں۔سراج الدین خان ایم پی اے نے کہا کہ مذکورہ ملازمین ان پوسٹوں پرگزشتہ تین سالوں سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔حالیہ COVID19میں بھی ان ملازمین نے مسلسل بھر پور خدمات سرانجام دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے، بیرسٹر سیف