2 1

حکومت ملک میں پائیداربنیادوں پر اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پُرعزم ہے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اصلاحات کے عمل کی راہ میں مختلف رکاوٹوں کے باعث وقت درکار ہوتا ہے تاہم حکومت ملک میں پائیداربنیادوں پر اصلاحات متعارف کرانے کے لئے پُرعزم ہے۔

کراچی میں ممتازکاروباری شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی معاشی ٹیم ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لئے سخت محنت کررہی ہے۔ڈیووس کے اپنے حالیہ دورے کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ دنیاکی مختلف نمایاں کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے وفدکویقین دلایاکہ اُن کے مسائل کے حل کے لئے وزراء ہمیشہ دستیاب ہیں اور وہ خود اصلاحاتی عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔وفد نے اقتصادی اصلاحات پراپنے مکمل اعتمادکااظہارکیا اورحسابات جاریہ کے خسارے میں کمی لانے پروزیراعظم اوران کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کوسراہا۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، محسن نقوی

اپنا تبصرہ بھیجیں