3 1

پاکستان نے افغان صدر کی ٹویٹس کوپاکستان کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت قرار دیا

پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کی حالیہ ٹویٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بلاجواز اورپاکستان کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت قرار دیا ہے۔دفترخارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ہمسائیگی کے تعلقات کے فروغ میں معاون نہیں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کا خواہشمند ہے جو عدم مداخلت کے اصول پر مبنی ہوں اور افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے لئے مل کر کام کرے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ

اپنا تبصرہ بھیجیں