1572273693

ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا خواب :دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے عظیم قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی ملک کے لئے اچھی اور دشمنوں کے لئے بری خبر ہے،ایف اے ٹی ایف ارکان نے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل کے لئے پاکستانی عزم کو سراہا ہے جو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد