5579140151647

ایف بی آر نے پہلی مرتبہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1 کھرب سے زائد ریوینیو حاصل کر لیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ایف بی آر نے پہلی مرتبہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1 کھرب سے زائد ریوینیو حاصل کر لیا، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریوینیو حصول کی مد میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں 1004 ارب روپے کانیٹ ریوینیو حاصل کیا ہے، جبکہ مقر رکردہ ہدف 970 ارب روپے تھا، اس طرح 34 ارب روپے کا اضافہ حاصل ہوا ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں انکم ٹیکس کی مد میں 358 ارب روپے حاصل ہوئے، سیلز ٹیکس سے حاصل کردہ ریونیو426 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 56 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 164 ارب رہا، ایف بی آر نے پہلی مرتبہ سال کی پہلی سہ ماہی میں گراس اور نیٹ ریوینیو 1 کھرب سے زائد اکھٹا کیا ہے، سہ ماہی کا کل گراس ریوینیو 1052 ارب روپے ہے، ریکارڈ حاصل ہونے والے ریوینیو کے باوجود رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 48 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے ہیں، جبکہ پچھلے سال جاری کردہ ریفنڈز 26.5 ارب روپے کے تھے، ریفنڈز اضافہ کی بدولت معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے، ایف بی آر نے ریونیو میں بہتری لانے اور سہولیات کی فراہمی کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، ان میں سے لارج ٹیکس پیئر آفس ملتان اور کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کی تشکیل ہیں، پاکستان کسٹمز نے ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے مو ثر اقدامات اٹھائے ہیں، اس اقدام کی بدولت کارگو کی بارڈر مقامات پر نقل و حرکت 30 دن سے کم ہو کر 5 دن ہو گئی ہے، وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ سہولتی پورٹل بھی فعال کر دیا گیا ہے، ماہ ستمبرمیں پاکستان کسٹمز نے ریکارڈ سمگل شدہ اشیاء کی ضبطگیاں کی ہیں، ان اشیا ء میں گٹگا، چھالیہ ، خشک دودھ ، سگریٹس، ایرانی ڈیزل، ٹائرز، نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں، کپٹرا اور سونا جن کی مالیت 6.2 ارب روپے ہے، پچھلے سال ستمبر میں 3.9 ارب روپے کی سمگل شدہ اشیاء کی ضبطگی عمل میں لائی گئی، جس میں اس سال 56 فیصد اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمگل شدہ اشیاء جن کی مالیت 14.38 ارب روپے ہے ضبط کی گئی ہیں، جبکہ پچھلے سال پہلی سہ ماہی میں 8.4 ارب روپے مالیت کی اشیاء ضبط ہوئی تھی، ایف بی آر تجارتی آسانی کی فراہمی کے لئے آٹومیشن، ای آڈٹ اور طریقہ کار سہل بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان