اسلام آباد : بر آمد کی گئی اشیا میں ماسک،گلوز،حفاظتی میڈیکل لباس اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اس سے محفوظ رکھنے والی مصنوعات کی بر آمدات پر پابندی عائد کی تھی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ ماہ 30جنوری کو چاروں صوبوں بشمول کشمیر کے چیف ڈرگ انسپکٹرز ،وفاقی وزارت صحت،ڈی جی فامیسرز سمیت متعلقہ تنظیموں کو خط جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ایمپورٹر اور ایکسپورٹر کو حفاظتی آلات بر آمد کرنے کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے۔
پابندی کے باوجود پانچ چینی کمپنیوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے والی مصنوعات کی بر آمدات کی اجازت دی گئی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے جاری کسٹم حکام کو بر آمدات کا این او سی میں ماسک،گلوز،حفاظتی میڈیکل لباس اور دیگر مصنوعات کی بر آمدات کی اجازت دی گئی ہے۔
اجازت نامہ کے مطابق چین کے صوبہ ہونان میں ریڈ کراس سوسائیٹی،چونکنگ میں میونسپل پیپلز گورنمنٹ،صوبہ ہوبائی،اور پیپلز گورنمنٹ آف تبت کو مذکورہ اشیا بطور عطیہ دی گئی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں ماسک کی قلت کی اطلاعات ہیں۔ ماسک کی غیر قانونی طور پر برآمدات کے حوالے سے ینگ فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر نوٹس لینے کی بھی مطالبہ کیا تھا.