akmal

پی ایس ایل فائیو 2020 : پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با اسانی ہرا دیا-کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت

پی پی ایس ایل فائیو کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسانی کیساتھ ہرا  دیا۔ کامران اکمل نے ایونٹ کی پہلی جبکہ مجموعی طور پر تیسری شاندار سنچری بنائی۔

کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کو ترجیح دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اننگز کا آغاز جیسن روئے اور شین واٹسن نے کیا ۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا، مگر شین واٹسن جیسن روئے کیساتھ بڑی شراکت داری قائم کرنے میں ناکام رہے اور 8 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، احمد شہزاد بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکے، فاسٹ باؤلر عامر خان نے احمد شہزاد کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 12 رنز ہی بنا سکے۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر پاکستان سپر لیگ کے روایتی حریف تصور کیے جاتے ہیں اور کئی مواقعوں پر دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے جس میں کبھی گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے اور کبھی فتح نے پشاور زلمی کے قدم چومے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 13 میچ کھیلے گئے جس میں سے 7 میں گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے جبکہ 5 میں پشاور زلمی نے فتح حاصل کی، ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

خیال رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب پشاور زلمی کو لیگ میں اپنے افتتاحی میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کراچی کنگز نے انہیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10 رنز سے مات دی تھی۔