Moh. Elders Jarga Day. 8th. 3

ضلع مہمند میں سینکڑوں افراد خاصہ داروں کے انضمام کے معاملے پر سراپا احتجاج

ویب ڈیسک (مہمند): ضلع مہمند تحصیل صافی کے سینکڑوں افراد خاصہ داروں کے انضمام کے معاملے پر سراپا احتجاج بن گئے، خاصہ داروں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 1975 سے ملکی سرحدوں کے بلامعاوضہ محافظ ہیں، ہماری تنخواہیں انتظامیہ آپس میں بانٹتی رہی ہیں، 2008 تک ہم سے ڈیوٹی لی گئی، اسکے بعد 2020 تک ہماری تنخواہیں انتظامیہ وصول کرتی رہی ہیں، موجودہ انتظامیہ نے ہماری جگہ اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کردیا، ہمیں کیوں اور کس نے نکالا؟ خاصہ دار سراپا احتجاج۔