Untitled 1 10

جمہوریت کے نام پر ملک دشمن ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی.وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کی تحریک کو ریاست مخالف قرار دے دیا، اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر ملک دشمن ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، نواز شریف مجرم ہیں وہ بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک فرار ہوئے، ریاست اس قدر کمزور نہیں ہے کہ قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز کلمات استعمال کرنے والوں کے آگے گھٹنے ٹیک دے، نواز شریف بیرون ملک بیٹھ کر ریاست مخالف پروپیگنڈہ کو فروغ دے رہے ہیں، نواز شریف جانتے ہیں کہ اس کو یا تو لوٹا ہوا مال واپس کرنا پڑے گا یا پھر عدالت کو جوابدہ ہونا پڑے گا، احتساب سے بچنے کے لئے نواز شریف نے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز ایجنڈا شروع کر دیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف اپوزیشن کو متعلقہ فورم میں جانا چاہئے، دو سال بعد الیکشن کی شفافیت پر سوال کیوں اٹھایا جا رہا ہے؟
اپوزیشن کی ریلیوں سے پاکستان کی بہتری اور جمہوری روایات کا کوئی تعلق نہیں ہے، اپوزیشن ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے، اپوزیشن کے احتجاج سے بیرونی اور ملک دشمن عناصر کو ملک کو نقصان پہنچانے کا موقع مل جائے گا، ملک اور اداروں کا تحفظ یقینی بنانا ہمارا فرض ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے