211776 1332478367

قومی اسمبلی کی طرف سے سرکاری ملازمین کے احتجاج اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سرکاری ملازمین کے احتجاج کا معاملہ، قومی اسمبلی کی طرف سے اعلامیہ جاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سربراہی میں آل پاکستان کلرک ایسوسی کے نمائندوں سے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوئے، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کا احتجاج مؤخر کرنے پر اتفاق کیا، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سے مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئے، اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان بھی اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس بھی موجود تھے، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات پیش کیے، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے پینشن، ریٹائرمنٹ پر ملازمین کی گریجویٹی سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے اور سرکاری ملازمین کی عمر کی حد 55 سال تک مقرر کرنے سے متعلق خدشات سے ڈپٹی اسپیکر کو آگاہ کیا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ پینشن، گریجویٹی، سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے اور 55 سال تک عمر کی حد مقرر کرنے سے متعلق کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے، احتجاجی شرکاء کا مذاکرات میں ہونی والی پیشرفت پر احتجاج مؤخر کرنی کی یقین دہانی، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے دیکر مطالبات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا، کمیٹی پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کرے گی، سرکاری ملازمین حکومتی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ حکومت سررکاری ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے میں سرکاری ملازمین عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط باعث تشویش ہے، بار کونسل