Untitled 1 14

پشاور ہائیکورٹ نے امیر مقام کی قبل ازگرفتاری ضمانت میں 14دن کی توسیع کردی

ویب ڈیسک(پشاور):پشاور ہائیکورٹ نے امیر مقام کی قبل ازگرفتاری ضمانت میں 14دن کی توسیع کردی، قبل ازگرفتاری درخواست پر سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس عتیق شاہ نے کی،نیب پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ ہم نے نوٹس دیا ہے لیکن گرفتار نہیں کرینگے. وکیل امیر مقام نے کہا کہ یہ کہتے ہیں لیکن کسی بھی وقت گرفتاری کرسکتے ہیں، یہ کیس سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
جسٹس روح الامین کا استفسار کا کہنا تھا کہ حکومت کا نیب کیسز میں کیا کردار ہے، کیا حکومت اتنی طاقتور ہے کہ محکموں کو استعمال کرے، نیب کا نوٹس چائے پلانے کیلئے ہوتا ہے، قانون کے مطابق اگر انکوائری کو انویسٹیگیشن میں تبدیل نہیں کرتے تو گرفتاری نہیں ہوسکتی، وارنٹ ان کے جیب میں پڑا ہوتا ہے، لوگوں کو بلاتے ہیں اور گرفتار کرتے ہیں، یہ 1989کا کیس ہے اور نیب 1999میں بنا، نیب اس وقت سے اب تک خاموش تھا، نامعلوم لوگوں کی شکایت پر کچھ نہیں ہوتا لیکن نیب لوگوں کو گرفتار کرلیتا ہے، عدالت نے ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب