15 2 1

پاکستانی عوام نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا،ترجمان نیشنل کمانڈو آپریشن سنٹر

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کا اجلاس ۔ این سی او سی اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے کھلنے کے بعد کورونا کے اثرات کا جائزہ لیا گیا،طبی ماہرین کی این سی او سی کو خطے میں کورونا کی دوسری ممکنہ لہر پر بریفنگ دی ۔این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے،ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے، ملک میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ترجمان این سی اوسی کے مطابق ملک میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد میں کمی آ رہی ہے،سماجی فاصلے، نو ماسک نو سروس کے اصولوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ،صحت عاملہ کی پرواہ کیئے بغیر ہاتھ ملانا معمول بن چکا ہے،عوامی اجتماعات، ریسٹورنٹس، شادی ہالز کورونا کے پھیلاو کے مراکز بن چکے ہیں،عوامی مقامات پر طبی ماہرین کی ہدایات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،پاکستان میں عوام نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا، این سی او سی کے اہم جائزہ اجلاس میں شدید تشویش کا اظہارکیا صحت کی پرواہ نہیں ، ہاتھ ملانا معمول بن چکا، سماجی فاصلے تودرکنار نوماسک نوسروس کے اصولوں پرعمل نہیں ہورہا،این سی او سی کا تمام فریقین سے نئی صورتحال پر فوری مشاورت کا فیصلہ ۔این سی او سی فریقین کی مشاورت سے جلد نئی حکمت عملی وضح کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں اتوار کو تاریخ کی بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل