شہتوت کے حیرت انگیز فوائد

شہتوت کے حیرت انگیز فوائد


گرمیوں میں آنے والا
 پھل شہتوت ناصرف دیکھنے میں خوبصورت اور کھانے میں مزے دار ہوتا ہے بلکہ اس کے بہت سے حیرت انگیز فوائد بھی ہیں۔ 100 گرام شہتوت میں43 کیلوریز ہوتی ہیں۔ شہتوت میں وٹامن C، وٹامن K اور وٹامن b2 کے علاوہ بہت سے غذائی اجزاء بھی شامل ہیں جو ہمارے جسم کے لئے نہایت ضروری ہوتے ہیں۔ شہتوت جلد اور بالوں کے علاوہ ہمارے پورے جسم کی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔

دوران خون کو صحیح رکھتا ہے:

شہتوت جسم میں خون کے دوران کو صحیح کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ شہتوت خون کی صفائی بھی کرتا ہے ۔ اینٹی اوکسیڈنٹ ہونے کی وجہ سے یہ خون کی نالیوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں ریڈ سیلز بھی بناتا ہے۔

دل کو صحت مند رکھتا ہے:

کیونکہ شہتوت دوران خون کو بہتر بناتا ہے اس طرح دل خون کو صحیح طرح پمپ کرتا ہے اور اپنا کام بہتر طور انجام دیتا ہے۔ شہتوت میں پولیفینول ہے جو دل کو صحت مند رکھتے ہے اور دل کے دورے سے محفوظ رکھتے ہیں۔

قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے:

شہتوت قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ یہ جسم میں موجود میکروفیجس کو ٹھیک کرتا ہے یہ میکروفیجس قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لئے نہایت ضروری ہوتے ہیں۔ شہتوت میں موجود وٹامن C بھی جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے ۔

ہڈیوں کے ٹشوز بناتا ہے:

شہتوت میں موجود وٹامن k،آئرن اور کیلشیئم ہڈیوں کی صحت کو بڑھاتا ہے۔ یہ اجزاء ہڈیوں اور ان کے ٹشوز کو مضبوط بناتے ہیں۔ جو لوگ جوڑوں کے درد کے مریض ہیں انھیں اپنی غذا میں شہتوت ضرور شامل کرنا چاہئے تاکہ اس کے غذائی فوائد سے پوری طرح مستفید ہوسکیں۔

ہاضمہ بہتر کرتا ہے:

شہتوت پیٹ کی صحت کو بہتر بنا کرنظام ہاضمہ درست رکھتا ہے۔ شہتوت جسم کا زائد وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود فائبر سے مستقل ہاضمہ ہوتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیٹ کا درد اور قبض کو بھی ختم کرتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت