26731073 878988075613580 2932645650774430424 n 800x320 1

جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا نے حکومت کی طرف سے مدارسِ اصلاحات کو مسترد کر دیا

جمعیت علمائے اسلام  کی طرف سے صوبہ بھر کے مدارس سے رابطہ اور بھرپور مزاحمت کا اعلان

صوبائی حکومت کا اپوزیشن کے مبینہ رویہ کے خلاف جے یوآئی کا اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس بلانے کا اعلان

سوشل میڈیا کو منظم کرنے کے لیے اضلاع کی تنظیموں کو ہدایات جاری

آزادی مارچ کی تحریک جاری ہے 8 مارچ بنوں اور 19 مارچ لاہور میں دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا

جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر کے ارکان شوریٰ،کے  علاوہ اپوزیشن لیڈر 

 محمد اکرم خان درانی ،مولانا عطاء الحق درویش ، سید ہدایت اللہ شاہ ، مفتی فضل غفور ،قاری گل عظیم ،مولانا امان اللہ حقانی ،عبدالجلیل جان ،آصف اقبال داوزئ  ،شاہ حسین آلائ ،حاجی دانشمند ،نورالاسلام ،احمد علی درویش ،مولانا ہدایت الرحمن  ،ایم پی اے نے شرکت کی

۸ مارچ بنوں اور 19 مارچ لاہور میں تحفظ آئین پاکستان کانفرنس اور دیگر اہم امور سے متعلق غور وغوض کے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گے اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے جے یوآئی کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے بتایا کہ اجلاس میں مدارس اصلاحات کو بین الاقوامی ایجنڈا قراردیا اور اسے مسترد کردیا اجلاس میں حکومت کی طرف سے مدارسِ دینیہ کے لئے سرکاری نصاب تعلیم اور مدارس کو حکومتی احکامات کے تحت چلانے ، مدارسِ اور مساجد کے لیےNOC ,کی شرئیط  اور دیگر اقدامات کے خلافِ لائحہ عمل طے کیاگیا اور صوبہ بھر کے اضلاع میں مدارسِ سے رابطہ کرنے کے لیے اضلاع کی تنظیموں کو ھدایات جاری کردی گئیں

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

اجلاس میں حکمران جماعت کی طرف سے صوبائی اسمبلی کو مچھلی بازار بنانے اپوزیشن کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکمران جماعت اکثریت کے بل بوتے من مانی کرتے ہوئے نہ صرف  یکطرفہ فیصلے کررہی ہے بلکہ خود اسپیکر صوبائی اسمبلی مکمل جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسمبلی کے ماحول وزیر اعلیٰ کی ایماء پر خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں صوبائی مجلس شوریٰ نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں جے یوآئی پنجاب اقلیتی ونگ کے سربراہ وقار گل کے بہیمانہ قتل پر غم وغصہ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اجلاس میں سوشل میڈیا کو صوبہ میں منظم کرنے کے لیے صوبہ بھر کے اضلاع کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی اور اضلاع کی سطح پر سوشل میڈیا ورکرز کنونشن کے بعد صوبائی مجلس عاملہ کی مشاورت سے صوبائی سطح پر بھی کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان

اجلاس میں 8 مارچ بنوں اور 19 مارچ لاہور میں تحفظ آئین پاکستان کانفرنس کو کامیاب کرنے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے اور صوبائی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 1 مارچ کو بنوں میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں جمعیت لائرز فورم اور اسلامک ڈاکٹر فورم کو اضلاع کی سطح پر منظم کرنے کے لئے حمکت عملی طے کی گئی