Screen Shot 2020 10 11 at 11.10.37 AM

جنوبی وزیرستان میں موسم سرما کی آمد سے دیگر بیماریوں نے سراٹھا لیا

ویب ڈیسک (جنوبی وزیرستان): جنوبی وزیرستان میں موسم سرما کی آمد سے نزالہ، زکام، الرجی چیسٹ انفیکشن الراجی اور دیگربیماریوں نے سراٹھا لیا ہے، جس کی وجہ سے پہاڑی علاقہ زم چینہ میں پاک آرمی نے 1روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، سیکٹرکمانڈ بریگڈئیر عبیداللہ انور کا کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ اور فری میڈیسن بھی فراہم کی گئی، فری میڈیکل کیمپ کو آنے والے مریضوں میں زیادہ تر چھوٹے بچے وبچیاں، خواتین اور بزرگ شہری شامل تھے، ڈاکٹرز کے مطابق مریضوں میں زیادہ تر نمونیا، چیسٹ انفیکشن، الرجی اور جنرل ویکنیس کے مریض شامل تھے، ڈاکٹرز ٹیم کے مطابق دیگر علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرینگے، فری میڈیکل کیمپ سے علاقہ مکینوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر صحت کے سہولیات میسر ہورہے ہیں،
موسم کی تبدیلی سے اکثر بیماریوں نے سراٹھا لیا ہے، علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ ان پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہونا خوش آئندبات ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک