Pakistan export.jpg.opt1249x831o00s1249x831

مالی سال 2019-20 میں پاکستان کی مختلف ممالک کیلئے برآمدات میں کمی

ویب ڈیسک(اسلام آباد): مالی سال 2019-20 میں پاکستان کی مختلف ممالک کیلئے برآمدات میں کمی، سالانہ بنیاد پر پاکستان کی کئی ممالک کیلئے برآمدات کا حصہ کم ہوگیا، سرکاری دستاویز کے مطابق چین کیلئے برآمدات کا حصہ 8.30 سے کم ہوکر 8.11 فیصد ہوگیا، برطانیہ کیلئے برآمدات کا حصہ 7.25 سے کم ہوکر 7.11 فیصد رہا، افغانستان کیلئے برآمدات کا حصہ 5.64 سے کم ہوکر 3.98 فیصد رہا، بنگلہ دیش کیلئے برآمدات کا حصہ 3.25 سے کم ہوکر 3.04 فیصد پر آگیا، سپین کیلئے برآمدات کا حصہ 4.04 سے کم ہوکر 3.87 فیصد ہوگیا، اٹلی کیلئے برآمدات کا حصہ 3.43 سے کم ہوکر 3.41 فیصد رہا،ترکی اور آسٹریلیا کیلئے بھی پاکستان کی برآمدات کا حصہ کم ہوا، پاکستان کی امریکہ کیلئے برآمدات کا حصہ سب سے زیادہ رہا، امریکہ کیلئے برآمدات کا حصہ 17.03 سے بڑھ کر 17.37 فیصد ہوگیا، یو اے ای کیلئے برآمدات کا حصہ 4.02 فیصد سے بڑھ کر 5.31 فیصد ہوگیا، سعودی عرب,کینڈا,جرمنی,نیدر لینڈ کیلئے برآمدات کا حصہ بڑھ گیا، سری لنکا, کینیا اور ملائشیاء کیلئے بھی پاکستانی برآمدات کا حصہ بڑھ گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت