news 1538151762 6387

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے ردوبدل کا امکان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اوگرا نے وفاقی حکومت کو موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی سمری ارسال کردی ہے، تاہم موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے، جو آج وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی، ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی، سمری میں 16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر ہی رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، تاہم حکومت موجودہ سیاسی صورتحال اور عوامی ردعمل کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ کمی کرسکتی ہے، جس کے لیے پیٹرولیم لیوی میں کمی کی جا سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے وزیراعظم کی منظوری سے آج ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر 30روپے، پٹرول پر 27روپے 32 پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے اورمٹی کے تیل پر فی لیٹر 11روپے 43 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے اور اگر حکومت نے عوام کو ریلیف دینا ہوا تو پٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی کی جائے گی، البتہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاور ت اور منظوری سے کرے گی۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں شک کا فائدہ ملزمان کو جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ