کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی نے انہیں شادی کی آفر کی تھی۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں میرے دوست اور دشمن بھی ہیں، مجھے بہادر لوگ پسند ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ خوف ان لوگوں کے اندر ہوتا ہے جن کے اندر ٹیلنٹ نہیں ہوتا، میرے پاس ٹیلنٹ ہے تو میں پیسے کما سکتی ہوں۔
آئیڈیل شخصیت کے حوالے سے میرا نے کہا کہ وہ جو آپ کے سامنے سگریٹ، اور شراب نہ پئیے آپ کا خیال رکھے، میرا نے کہا کہ مجھے بچے بہت پسند ہے۔
میرا نے کہا کہ میں سوچ سمجھ کر فیصلے نہیں کرتی ہوں بس جو دل میں آیا ہے وہ کردیتی ہوں کچھ فیصلے ایسے ہوتے ہیں جو پھنسا دیتے ہیں۔
دل ٹوٹنے کے حوالے سے میرا نے کہا کہ میرا دل ہر روز ٹوٹتا ہے، مہیش بھٹ نے اشمیت پٹیل سے شادی کی پیشکش کی تھی لیکن وہ ہندو فیملی ہے اس لیے میں منع کردیا۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ سیاست میں آنا چاہتی ہوں، اگر سیاست میں آئی تو فلم انڈسٹری کے لیے اقدامات کرنا چاہوں گی، انہوں نے کہا کہ میری پسندیدہ اداکارہ عائزہ خان ہے، ان کا ڈرامہ میرے پاس تم ہو بہت اچھا چل رہا ہے۔