WhatsApp Image 2020 10 15 at 15.27.55

وزیر داخلہ کی زیر صدارت نیکٹا کا بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی زیر صدارت نیکٹا کا بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس میں اہم فیصلے، اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں وفاقی سیکریٹریز، تمام وفاقی ایجنسیوں کے ڈائریکٹر جنرل،صوبائی ہوم سیکرٹریز اور تمام انسپکٹر جنرلز کی شرکت،وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ نیکٹا کو مزید مستحکم اور موثر ادارہ بنایا جائے، اجلاس میں فنانس ڈویژن کے ذریعے منظور کردہ بجٹ کو زیر استعمال لانے کی منظوری، میسر وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئے ادارے کی بہتری کے لئے بھر پور کام کریں- وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ہدایت، اپنے وسائل اور اخراجات کا شفاف ریکارڈ رکھیں، اجلاس میں نیکٹا ملازمین کو منظور کردہ قوانین کے تحت میڈیکل سہولیات دینے کی منظوری، اجلاس میں وفاقی ملازمین کے قوائد و ضوابط کے مطابق بی پی ایس سکیل اور دیگر سہولیات دینے کی منظوری، اجلاس میں ضرورت کے مطابق گاڑیوں کا استعمال کرنے کی منظوری، تھنک ٹینک کے طور پر نیکٹا کے کردار کو سراہتا ہوں اور امید کرتا یوں کہ کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی، نیکٹا کی منظور شدہ 841 پوسٹوں میں سے 443 پوسٹوں کے خاتمہ سے متعلق ایجنڈے پر مزید غور کے لئے کمیٹی تشکیل، امید کرتے ہیں کہ یہ نیکٹا اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرے گا –

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان