Ladie Health Worker

وزیر اعظم عمران خان کا مزدوروں ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کا نوٹس

ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان نے مزدوروں ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔

وزیر دفاع پرویزخٹک کی سربراہی میں تین رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کردی گئی ،کمیٹی میں وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان اور معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  حقوق نہ ملے توچھیننابھی جانتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیر اعظم کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس انیس اکتوبر کو اسٹیبلشمنٹ ڈوژن میں طلب کرلیا گیا، کمیٹی متعلقہ صوبائی وزارتوں کے نمائندگان کو بلا سکے گی۔ کمیٹی کو سرکاری ملازمین لیڈی ہیلتھ ورکرز اور مزدوروں کے مسائل کے مستقل حل تجویز کرنے کا ٹاسک دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید