images 60

وزارت داخلہ کا بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم اقدام سامنے آگئے۔5ہزار 8 سو 7افراد کی سفارش

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزارت داخلہ کا بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم اقدام جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5 ہزار 8 سو 7 افراد نکالنے کی سفارش کردی ہے ۔جبکہ بلیک لسٹ میں مجموعی طور پر 42 ہزار 7 سو 25 افراد موجود ہیں- یہ فیصل ا تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے کیا گیاہے ۔ جائزہ کمیٹی کا اجلاس4 سال کی تاخیر سے وزیر داخلہ کا نوٹس لینے کے بعدمنعقد ہوا ہے۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹریٹ شہریوں کی سہولت کے ہر ممکن اقدامات کرے۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پرجائزہ کمیٹی کے اجلاس میں میرٹ پر بلیک لسٹ قرار دئیے گئے افراد کا نام نکالنے پر غور کیا جائیگا۔ کمیٹی کا اجلاس کی وزیر داخلہ کی ہدایت پر سال میں 2 بار باقائدگی سے منعقد ہوگاجائزہ کمیٹی میں بلیک لسٹ قرار دئیے گئے افراد کا نام نکالنے کے لیے متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  چینی قافلہ پر خودکش حملہ، گاڑی بم پروف نہیں تھی، فرانزک رپورٹ