t2o

قومی ٹی ٹونٹی کا فائنل آج خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلاجائیگا

ویب ڈسک (راولپنڈی) : قومی ٹی ٹونٹی کا فائنل آج خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلاجائیگا ، میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

اس سے پہلے راولپنڈی میں رات دوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو آٹھ وکٹوں سے ہرادیا۔

پہلے کھیلتے ہوئے سندھ کی ٹیم 142رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔جواب میں خیبرپختونخوا نے مطلوبہ ہدف 14.5اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

خیبرپختونخوا کے محمد رضوان کو 50 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو سات وکٹوں سے ہرادیا۔