WhatsApp Image 2020 02 24 at 2.13.37 PM

کورونا وائرس کا مسئلہ سی پیک منصوبےکی رفتار پر اثر انداز نہیں ہوگا- چیئرمین سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد : تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کا مسئلہ سی پیک منصوبےکی رفتار پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اسلام آباد میں منعقدہ انرجی ویک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سی پیک دونوں آہنی برادرز کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سی پیک کےپہلے مرحلے کے اکثر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، دوسرے مرحلے میں صنعتی، زرعی تعاون کا مرحلہ شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 42 فلسطینی شہید

عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پن بجلی منصوبے بجلی کی قیمت میں کمی لائیں گے۔

تقریب کے دوران چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے خطاب کے دوران کہا کہ موجودہ دور میں پانی کی سیاست بہت اہم ہے، پانی کی سماجی اور اقتصادی شعبے میں بہت اہمیت ہے۔

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کےمطابق پاکستان میں پانی کی قلت 15 بڑے ملکوں میں شامل ہے۔

چیئرمین واپڈا مزمل حسین مزید کہا کہ پاکستان مین پانی کی اسٹوریج بڑھانے کی ضرورت ہے، 2025ء تک پن بجلی میں 4600 میگاواٹ اضافہ کریں گے۔

تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 2030ء تک پن بجلی پیداوار میں 16 ہزار میگاواٹ ،2050ء تک 18400میگاواٹ بڑھائیں گے۔