l 232852 093009 updates

قائداعظم محمد علی جناح کے مزارکی بے حرمتی کرنے کے الزام میں کیپٹن(ر) صفدرگرفتار

ویب ڈیسک(کراچی) مسلم لیگ ن(کے ) رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار کے قبر کی بے حرمتی کرنے کے الزام میںاس حوالے سے مریم نواز نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ پولیس نے کراچی کے اس ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا جہاں میں ٹھہری ہوئی تھی اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا۔پی ڈی ایم جلسے کے لئے کل مریم نواز اورکیپٹن (ر) محمدصفدر کراچی پہنچے تھے۔باغ جناح میں ہونے والے جلسے میں شرکت سے قبل رہنماں اور کارکنان نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اس دوران اس وقت بدمزگی دیکھنے میں آئی جب قائد اعظم کی قبر کے قریب کھڑے کیپٹن (ر)صفدر نے نعرے بازی شروع کردی ،اور دیگررہنماں اور کارکنان کے ہمراہ ووٹ کو عزت دو کے نعر ے لگاتے رہے۔مقدمہ کراچی کے ضلعی شرقی کے پولیس تھانہ بریگیڈ میں وقاص احمد نامی شخص کی مدعیت میں مزار قائد کے تقدس کی پامالی اور قبر کی بے حرمتی پر درج کیا گیا۔ اس مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر اور مزید200 افراد کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان