Sindh Assembly 750x369 1

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام4بجے منعقدہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے منعقد ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 11نکاتی ایجنڈا جاری کردیاہے ۔مشیر پارلیمانی امور آئین میں 26ویں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے۔ ایجنڈاپرائیویٹائزیشن کمیشن آرڈیننس میں ترمیم کا بل بھی ایجنڈا میں شامل، سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی طرف سے سردیوں میں گیس کے کم پریشر کے اعلان پر عوامی تشویش کے بارے توجہ دلاو نوٹس بھی زیرغور آئے گا،اس اجلاس میںاسلام آباد کے پمز و پولی کلینک ہسپتالوں میں ایم آر آئی مشینوں اور طبی آلات کی حالت زار پر توجہ دلاو نوٹس بھی ایجنڈا میں شامل۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت