unnamed 67

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، وفاقی کابینہ ملکی سیاسی ، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی، کابینہ اپوزیشن کی تحریک اور حکومت مخالف جلسوں کا جائزہ لے گی، کابینہ کو گندم اور چینی کی درآمد کے حوالے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، مہنگائی کے خاتمے کے حوالے حکومتی اقدامات اور اس کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کابینہ کو ٹائیگر فورس کی ذمہ داروں کے بارے بھی اعتماد میں لیں گے، کابینہ کو ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا معمول کا 6 نکا تی ایجنڈا جاری، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق دی جائے گی، کابینہ گن اینڈ کنٹری کلب کی عارضی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی، کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے 7 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 اکتوبر کو ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ