61087961d26794eb1df2d385db5e216c XL 1

لیڈی ہیلتھ ورکرزکاچترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک(چترال )صوبائی لیڈی ہیلتھ ورکرزایسوسی ایشن کی کال پرچترال میں ضلع بھرسے لیڈی ہیلتھ ورکرزاورسپروائزر ا نے پنے مطالبات کے حق میں چترال پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، کئی ہیلتھ ورکرز کے ہمراہ ان کے شیرخوار بچے بھی تھے۔اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن چترال کے صدر آسیہ بی بی،سینئرنائب صدرسعدیہ منصور اوردوسروں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کافی عرصہ سے نہ تو ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کا سروس سٹریکچر بنایا جا رہا ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز پانچویں سکیل میں بھرتی ہوتی ہیں اور تمام عمر اسی سکیل میں گزار کر ریٹائر ہو جاتی ہیں،جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچنے تک بھی ان کی تنخواہ 18ہزار روپے سے زیادہ نہیں بڑھتی۔انہوں نے سروس اسٹرکچر کو بحال کرنے اور ہیلتھ الانس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کے تحت اپگریڈیشن اورپروموشن پر عمل درآمد کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور اوور بلنگ، ایف ائی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی سیکورٹی کا مطالبہ