site 11 720x320 1

ورلڈ بینک کی جانب سے بھمالہ سٹوپہ کی دیکھ بھال کے لئے دس کروڑ منظور

ویب ڈیسک (ہری پور) ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدلصمدکے مطابق ہری پورورلڈ بنک کی جانب سے خانپورسٹوپہ سمیت دیگر منسلک مقامات کی مزیدکھدائی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے دس کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ ہری پور میں واقع بھمالہ اسٹوپہ کی کھدائی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے ورلڈ بینک کی جانب سے دس کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔ خیبرپختونخواہ ہری پور میں واقع سب سے خوبصورت سائیڈ ہے ۔ورلڈ بینک کی جانب سے دی جانے والی رقم سے بھمالہ سٹوپہ پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر تمام شرکا و سیاحوں نے ورلڈبنک کا شکریہ ادا کیا۔ ہم ورلڈ بینک کی جانب سے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں ۔بھمالہ سٹوپہ پر اگلے کچھ دنوں میں کام شروع ہو جائے گا غیر ملکی وفد میں کینیڈین ہائی کمشنر، امبیسڈر ڈنمارک، امبیسڈر بلجیم ۔ امبیسڈر فن لینڈ،کنٹری ہیڈورلڈ بینک پاکستان،کنٹری ہیڈ آئی ایم ایف پاکستان نے خان پور میں واقع بھمالہ اسٹوپہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی پشاور ڈاکٹر عبدالصمد نے وفد کو بھمالہ اسٹوپہ اور اس پر ہونے والے کام کے بارے میں بریف کیا ،جس پر ورلڈ بینک کے وفد نے پاکستان میں بدھ مت کے دریافت ہونے والے سٹوپہ اور دیگر سٹوپوں کی دیکھ بحال کرنے پر محکمہ آرکیالوجی کو سراہا ورلڈ بنک اور دیگرملکوں کے سیاحوں نے جولیاں آثار قدیمہ اور ٹیکسلا میوزیم کا دورہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال