Screen Shot 2020 10 19 at 7.01.01 PM

سزا اورجزا کے نظام سے معاشرہ ترقی کرتا ہے-وزیر اعظم

ویب ڈیسک: کلین گرین انڈیکس ایوارڈ دینے کی تقریب، وزیر اعظم کا خطاب-

وزیر اعظم کا کہنا تھا کا ملک امین اسلم اورزرتاج گل کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،پاکستانی نوجوانوں میں رضاکارانہ خدمات کابہت جذبہ ہے،کینسراسپتال بنانےمیں عام لوگوں نےبھی اپناحصہ ڈالا.

وزیر اعظم نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال بنانےکےدوران قوم کےجذبےسےبہت متاثرہوا،ہمارےنبیﷺنےفرمایاصفائی نصف ایمان ہے،پاکستان کاکوئی ایساحصہ نہیں جہاں میں نہیں گیا،ہمارےملک میں بہت بڑی طاقت ہےجس کوہم استعمال نہیں کرتے،بدقسمتی سےپاکستانی عوام کےجذبےسےبھرپورفائدہ نہیں اٹھایا جارہا،پشاورکاپانی لوگ منرل واٹرسمجھ کرپیاکرتےتھے،شایدہی کسی ملک میں انتی نعمتیں ہوں جتنی اللہ نےاس ملک کوبخشی ہیں.

مزید پڑھیں:  حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت تباہ ہوئی،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کورونا کے باوجود ملکی حالات بہترہیں،فیصل آباد،کراچی،لاہور،گوجرانوالہ میں دوسری لہرکا خدشہ ہے،کورونا کی صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں،ہمارا ہدف 10 ارب درخت لگانا اورشہروں کو صاف کرنا ہے،ساری گندگی دریاؤں میں جارہی ہے جسے روکنا ہے.

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی

ان کا کہنا تھا کہ سزا اورجزا کے نظام سے معاشرہ ترقی کرتا ہے،صفائی کا خیال نہ رکھنے والے ڈپٹی کمشنرکو سزا ملنی چاہیے.