pic 1548092458

وفاقی دارالحکومت میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے”نیو بلیو ایریا” منصوبے کی منظوری دے دی،ایف 9 پارک کے بالمقابل منصوبے کے لئے 170 کنال اراضی مختص.

اسلام آباد میں پہلی مرتبہ کمرشل سپیس دگنی کر دی جائے گی، جدید تعمیرات پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر کیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ.منصوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو 25 سے 30 ارب روپے ملیں گے.

مزید پڑھیں:  سعودیہ کا ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان

حکومت آمدنی کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ میں استعمال کرے گی،رقم بے گھر اور غریب افراد کے لئے سستے گھروں کی تعمیر پر خرچ ہو گی.دارلحکومت میں معاشی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ ملے گا.شہر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی بہتر کیا جائیگا.نئے کمرشل شہر سے روزگار اور تعمیراتی انڈسٹری کو فروغ دیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  اسلام آبادہائیکورٹ کا عمران خان سے بہن کی ملاقات کروانےکاحکم