8eebeb0ee5aafafc94983082f3b7a582

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وفاقی کابینہ ملکی سیاسی ،معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی، کابینہ اپوزیشن کی تحریک اور حکومت مخالف جلسوں کا جائزہ لے گی، کابینہ کو گندم اور چینی کی درآمد کے حوالے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، مہنگائی کے خاتمے کے حوالے حکومتی اقدامات اور اس کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کابینہ کو ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں کے بارے بھی اعتماد میں لیں گے، کابینہ کو ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاو کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق دی جائے گی، کابینہ گن اینڈ کنٹری کلب کی عارضی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے گی، کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے 7 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 اکتوبر کو ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم