675978bbda11d536617236171edbef67 XL

وزیراعظم کی زیر صدارت مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس کا انعقاد

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم کی زیر صدارت مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس کا انعقاد ، ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک مل گیا، پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا،
ابتدائی طور پر اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں کی مانیٹرنگ ہوگی، ٹائیگر فورس کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر نشاندہی کریں گے، شہرکی تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ اور اوورچارجنگ کی مانیٹرنگ ہوگی، ٹائیگر فورس ضرورت سے زائد اسٹاک یا ذخیرہ اندوزی کی فوری نشاندہی کرے گی، ٹائیگر فورس کی نشاندہی پرضلعی انتظامیہ فوری کاروائی کرے گی، کاروائیوں کی رپورٹ براہ راست وزیراعظم کو پیش کی جائیگی، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے یا اوورچارجنگ کی صورت میں بھاری جرمانے ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے، ذخیرہ اندوزی پر قابو پا لیا تو صورت حال میں نمایاں بہتری آئے گی، انتظامیہ یقینی بنائے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہو۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم