download 3 25

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پی ڈی ایم کے جلسہ کا معاملہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کل گلگت بلتستان انتخابی مہم چلانے کے لیے جائیں گے، پی ڈی ایم کے جلسے میں پیپلز پارٹی کی نمائند گی سید یوسف رضا گیلانی یا راجہ پرویز اشرف میں سے کوئی ایک شریک ہوگا، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت ناموں کا اعلان کرے گی، پی ڈی ایم کا 25 اکتوبر کوئٹہ میں جلسہ ہو گا،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین الیکشن مہم کا آغاز سکردو سے کریں گے، سعدیہ دانش سیکرٹری اطلاعات دی،سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری 21 اکتوبر کو سکردو پہنچیں گے، اسکردومیں چیرمین پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن میں 14 روز قیام کریں گے، بلتستان ڈویژن کے تمام حلقوں کا دورہ کریں گے، بلتستان ڈویژن سے بلاول زرداری گلگت اور دیامر ڈویژنز کا دورہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں 22 روز قیام کریں گے،چیرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں کارنر میٹنگ اور جلسے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے