breakings 2

خاصہ دار و لیویز فورس شہدا ء کے لواحقین کا مطالبات کے حق میں احتجاج اسلام آباد روانہ

ویب ڈیسک(جمرود)خاصہ دار و لیویز فورس پولیس شہدا لواحقین اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاج کرنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔قافلے میں 65 شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین بھی شریک ہیں۔شہداکے لواحقین کا کہناہے کہ ملک کے دوسرے فورسز کی طرح پیکج دیا جائے۔مظاہرین اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاج کریں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں ارکان پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے ۔ چیئر مین شہدا کمیٹی ملک پرویز آفریدی کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے اس قافلے میں 65 شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین شریک ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع