images 2 12

ضابطہ دیوانی میں ترامیم کا معاملہ،وکلاء کا ہڑتال میں ایک ہفتے کی توسیع

ویب ڈ یسک(پشاور)ضابطہ دیوانی میں ترامیم کا معاملہ خیبرپختونخوا بارکونسل نے ہڑتال میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے ۔ہڑتال پانچویں روزمیں داخل،بارکونسل کا عدالتوں سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔21اکتوبر تک وکلا ء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔بارکونسل کا عدالتوں میں پیش ہونیوالے وکلا ء کیخلاف کارروائی کاعندیہ ۔ضابطہ دیوانی میں انصاف کے منافی ترامیم کی گئیں۔حکومت ترامیم واپس لینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔حکومت عوام اور وکلاء برداری کیساتھ سنجیدہ نہیںہے۔بارکونسل پہلے بھی ضابطہ دیوانی ترامیم کیخلاف مسلسل تین ہفتے ہڑتال کرچکی جو کہ حکومت کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان