EPcCHWMXUAAQiYg

طلبا، اساتذہ اور جامعہ کو تمام سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور)معاون اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش کی زیر صدارت اعلی تعلیم کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد،اجلاس میں سیکرٹری اعلی تعلیم داود خان سمیت وائس چانسلرز کی شرکت ۔معاون اعلی تعلیم کو اگریکلچر، پشاور اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو درپیش مالی و دیگر چیلنجز پر بریفنگ دی گئی ۔کامران بنگش نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جامعات مراعات سے کارکردگی کی جانب آئیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات کم کرکے علمی سرگرمیوں کو ترجیح دی جائے۔ طلبا، اساتذہ اور جامعہ کو تمام سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ جامعات کو تمام تر امور میں بااختیار بنایا ہے۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامعات عملی منصوبہ بندی لے کر آئیں۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اعلی تعلیم پر سرمایہ لگا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جاری ،خنکی بڑھ گئی