انصاف کارڈ

حکومت خیبرپختونخوا اور نادرا کے درمیان صوبہ بھر میں صحت سہولت پروگرام کو ڈیجیٹلاز بنانے کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

ویب ڈیسک (اسلام آباد):نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور حکومت خیبرپختونخواء کے درمیان نادرا ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ عوام کے لئے آسان رسائی اور بھرپور نظام صحت کو یقینی بنانے کے وزیراعظم پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے حکومت خیبرپختونخوا نے ایک جامع پروگرام پر کام شروع کر دیا ہے جس کی بدولت صوبے کے تمام رہائشی بیمہ صحت کے اہل بن جائیں گے۔ ایک اندازے کے مطابق اس پروگرام سے کم ازکم 65 لاکھ خاندان براہ راست مستفید ہوں گے۔ زون -1 کا باضابطہ آغاز 31 اکتوبر کو ضلع سوات اور یکم نومبر سے مالاکنڈ، اَپر دیر، لوئر دیر اور چترال میں ہو گا۔ جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں مرحلہ وار شروع ہو گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا شام شہر حلب پر فضائی حملہ ،38افراد جاں بحق

مفاہمت کی یادداشت پر سیکرٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ، چیئرمین نادرا عثمان یوسف موبین نے دستخط کئے۔ اس موقع پر ڈی جی پراجیکٹس نادرا عثمان جاوید، چیف آف اسٹاف نادرا بریگیڈیئر خالد لطیف خان، ریاض تنولی پروجیکٹ ڈائریکٹر سوشل ہیلتھ پروٹیکشن خیبر پختونخوا ، ڈاکٹر قاسم عباس ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ہیلتھ پروٹیکشن خیبر پختونخوا اور ڈاکٹر عامر رفیق ڈپٹی ڈائریکٹر اور سوشل ہیلتھ پروٹیکشن خیبر پختونخوا بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  تارکین وطن عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی تیار

نادرا پروگرام پر کامیاب عملدرآمد میں مدد دینے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت فراہم کرے گا۔ نادرا بنیادی طور پر ڈیٹا کی تصدیق کی خدمات، ایک مربوط وَ مضبوط مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام، کال سنٹر کی خدمات اور آپریشنز، ڈیٹا ہاؤسنگ کے علاوہ تین سالہ عرصے کے لئے بحیثیت مجموعی پراجیکٹ مینجمنٹ، محکمہ صحت کی تربیت اور مشاورت کی ذمہ دار ہو گی۔