ویب ڈیسک (اسلام آباد): موجودہ اسلامی نظریاتی کونسل کا آخری 3 روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، ریپ کے مجرموں کو جیل میں پھانسی دے کر میڈیا پر تشہیر کردینے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں، سزائے موت دینے یا نہ دینے کے وزارت داخلہ کے استفسار کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، مندر کی تعمیر سے متعلق بھی اہم سفارش متوقع ، حج کی بینکوں میں رکھی گئی رقم پر سودکا معاملہ بھی زیر غور، جعلی عاملوں اور جادو ٹونے کرنے والوں کے حوالے سے قانون سازی ایجنڈے کا حصہ ہے، تعلیمی اداروں میں طلباء کے منشیات ٹیسٹ جیسے اہم ایشوز ایجنڈے میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments